English   /   Kannada   /   Nawayathi

روبوٹ نے شکست سے بچنے کے لیے بچے کی انگلی توڑ دی ! ویڈیو وائرل

share with us

ماسکو: 25/جولائی /2022(فکروخبر/ذرائع) روس میں شطرنج کھیلنے والے روبوٹ نے شکست سے بچنے کیلئے بچے کی انگلی توڑ دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچے کی انگلی توڑنے کا واقعہ روس میں مشین اور انسان کے درمیان شطرنج کے مقابلے کے دوران اس وقت پیش آیا جب روبوٹ کو احساس ہوا کہ وہ ہارنے والا ہے۔

روبوٹ کی جانب سے بچنے کی انگلی توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب روبوٹ شطرنج کا کھیل ہارنے لگا تو گیم خراب کرنے کی کوشش کی اور پھر بچے کی انگلی توڑ دی۔

 

مشین میں انگلی دبنے پر بچے نے چیخ و پکار شروع کی تو اردگرد موجود افراد نے بچے کو مشین سے چھڑوا کر اسپتال منتقل کیا۔

ماسکو شطرنج فیڈریشن کے صدر سرگئی لازارو کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ہماری تنظیم اب اس روبوٹ سے دوری اختیار کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا