English   /   Kannada   /   Nawayathi

خریداری سے قبل کافی پینا کیا آپ کا زیادہ خرچہ کراسکتا ہے ؟

share with us

 

25/جولائی /2022(فکروخبر/ذرائع) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خریداری سے قبل کافی یا کوئی دوسرا کیفین شدہ مشروب پینا خریداروں سے زیادہ پیسے خرچ کروا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا، یورپیئن یونیورسٹی ویاڈرِنا، لوئیزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی، SKEMA بزنس اسکول اور نیوما بزنس اسکول کے محققین نے خریداروں کے رویے پر کیفین کے اثرات کا تعین کرنے کے لیے ایک تحقیق کی۔

تحقیق کے ایک تجربے میں اسپین کی دو مختلف دکانوں میں 300 خریدار شامل تھے۔ ان خریداروں کی نصف تعداد کو ایک مفت کافی دی گئی جس میں اتنا ہی کیفین تھا جتنا ایک روایتی کپ میں ہوتا ہے جبکہ باقی نصف کو کیفین کے بغیر مشروب یا پانی پیش کیا گیا۔

محققین کو معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو 25 ملی گرام سے 200 ملی گرام کے درمیان کیفین دی گئی تھی انہوں نے بڑی مقدار میں پیسہ خرچ کیا اور زیادہ تعداد میں اشیاء کی خریداری کی۔

تجربے میں معلوم ہوا کہ کیفین خریداروں کی اشیاء کی خریداری کی اقسام پر بھی اثر انداز ہوتی ہے یعنی وہ لوگ جنہوں نے ریگولر کافی پی تھی انہوں نے زیادہ اشیاء صرف اپنی خوشی کے لیے خریدیں تھیں۔

گزشتہ مطالعوں کی معلومات کی بناء پر محققین نے بتایا کہ کیفین کی کھپت سے بننے والی توانائی خریدار کے اشیاء کے لیے جذبات کو متاثر کرسکتی ہے۔

محققین نے تحقیق میں لکھا ہے کہ خریدار کے نقطہ نظر کے تحت جہاں کیفین کی معتدل مقدار کے استعمال کے صحت پر مثبت اثرات ہوتے ہیں وہیں غیر ارادی طور پر منفی معاشی نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں۔ لہٰذا وہ خریدار جو بغیر سوچے سمجھے خریداری کو قابو کرنا چاہتے ہوں وہ خریداری سے قبل کیفین شدہ مشروبات کے استعمال سے اجتناب کریں۔

 

 

ARY News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا