English   /   Kannada   /   Nawayathi

آدھار اور ووٹر شناختی کارڈ کو لنک کرنے کے معاملے پر سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

share with us

25؍ جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)سپریم کورٹ نے آدھار اور ووٹر شناختی کارڈ کو لنک کرنے کے معاملے پر سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک عرضی داخل کر ووٹر شناختی کارڈ کو آدھا کارڈ سے جوڑنے کو لے کر کیے گئے انتخابی قانون ترمیمی ایکٹ کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے اس کے لیے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے انھیں ہائی کورٹ جانے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف رندیپ سرجے والا نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر اسے رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سرجے والا نے اپنی عرضی میں آدھار کو ووٹر شناختی کارڈ سے جوڑنے کے قانون کو پرائیویسی کے حق کی خلاف ورزی اور آئین کے خلاف بتایا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ برابری کے حقوق کے خلاف ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ووٹر کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا شہریوں کی پرائیویسی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور یہ غیر آئینی بھی ہے۔ کانگریس کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ آدھار شہریت کی نہیں بلکہ باشندہ ہونے کا ثبوت ہے، جب کہ ووٹر شناختی کارڈ شہریت کا حق دیتا ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ فی الحال شہریوں کے ڈاٹا کی حفاظت کو لے کر کوئی قانون نہیں ہے، ایسے میں آدھار اور ووٹر کارڈ کو جوڑنے سے حالات مزید سنگین ہو جائیں گے۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سے ووٹروں کی نگرانی اور ووٹروں کے ذاتی حساس ڈاٹا کے غلط استعمال کا امکان بڑھ سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا