English   /   Kannada   /   Nawayathi

فوج پر قبضہ کے لئے آر ایس ایس کا خفیہ ایجنڈہ ہے اگنی پتھ اسکیم

share with us

بنگلورو:21جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)حکومت ہند کی اہم ترین اگنی پتھ اسکیم کی ملک کے کئی حصوں میں مخالفت کی جارہی ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک سنگین الزام لگایا ہے کہ اگنی پتھ یوجنا فوج پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا خفیہ ایجنڈا ہے۔ یہی نہیں بلکہ آر ایس ایس کے کارکن فوج میں اگنی ویر ہوںگے اور باہر بھی  وہی کریں گے۔ کمارسوامی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اپنی خدمات کے بعد وہ آر ایس ایس کے لیے کام کریں گے۔

اس موقع پر "کیا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا لیڈر انہیں مقرر کرے گا، یا فوج؟” اس بارے میں پوچھے جانے پر کمار سوامی نے کہا کہ اب جن 10 لاکھ لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا وہ آر ایس ایس کے کارکن ہو سکتے ہیں۔ وہ فوج میں ڈھائی لاکھ کارکنوں کو بھی بھرتی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چار سال کے بعد فوج چھوڑنے والے 75 فیصد نوجوانوں کو 11 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ یہ نوجوان پورے ملک میں پھیل جائیں گے ٗ یہ ایک پوشیدہ ایجنڈا ہونے کادعویٰ "کمارسوامی نے کیا۔سوامی نے کہا، کہ آر ایس ایس فوج پر قبضہ کرنے کے درپے ہے۔ جرمنی میں جب ہٹلر کے دور اسی دوران ” آر ایس ایس کاقیام عمل میں آیا۔ نتیجے کے طور پر، آر ایس ایس اب ملک پر نازی حکومت مسلط کرنا چاہتی ہے۔ اس لیے انہوں نے اگنی پتھ اسکیم شروع کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا