English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا کی سیاست میں بھونچال ، شیوسینا کے کئیں ایم ایل اے پہونچے گجرات ،مہا وکاس اگاڑی سرکار خطرے میں

share with us

:21جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)جانچ ایجنسیوں اور طاقت کے ذریعہ سرکاروں کو گرانے کا الزام بی جے پی حکومت پر لگتا آرہاہے ، کرناٹک مدھیہ پردیش  اسی کی ایک مثال ہے ، اور اب مہاراشٹرا کی مہا وکاس اگاڑی سرکارپر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں ، مہاراشٹر کے وزیر اور شیوسینا کے سرکردہ رہنما ایکناتھ شندے مبینہ طور پر پارٹی کے ۲۱ اراکین اسمبلی کے ساتھ گجرات کے سورت پہنچ گئے ہیں اور وہاں ایک ہوٹل میں مقیم ہیں۔جس سے ادھو ٹھاکرے سرکارکی مشکلوں میں اضافہ ہوچکا ہے

  شندے شیوسینا سے ناراض بتائے جاتے ہیں۔ شندے کو 2014 میں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن رہنما کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، جب شیو سینا بی جے پی سے الگ ہوگئے تھے واقعہ مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے ایک دن بعد ہوئی ہے، جس میں بی جے پی نے حکمراں شیو سینا-این سی پی-کانگریس اتحاد کو ایک بڑا جھٹکا دیکر پانچویں سیٹ پر جیت درج کری۔اپوزیشن بی جے پی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسٹر شندے کے ساتھ سینا کے 13 ایم ایل ایز کے علاوہ سورت کے ہوٹل میں پانچ آزاد ایم ایل اے بھی ہیں۔ ادھر سورت میں جس ہوٹل میں یہ ایم ایل ایز مقیم ہیں ، وہاں  ہوٹل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اس جگہ کسی اور کو اجازت نہیں ہے۔ پولیس ہوٹل میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کی چیکنگ کر رہی ہے۔

  مہاراشٹرا بی جے پی کے صدر چندرکانت پاٹل نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی کا حکمراں شیو سینا میں سیاسی پیش رفت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، لیکن، مسٹر پاٹل نے یہ بھی کہا کہ اگر بی جے پی کو ایکناتھ شندے کی طرف سے حکومت بنانے کی کوئی تجویز موصول ہوتی ہے تو وہ "ضرور اس پر غور کریں گے"

   مہاراشٹر اسمبلی کی کل تعداد 288 ہے۔ ایک رکن اسمبلی کی موت کے بعد، تعداد 287 رہ گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی صورت میں اسمبلی میں اکثریت کا نشان اب 144 ہے۔سینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے پاس فی الحال 152 قانون ساز ہیں۔ اس اتحاد کو کچھ آزاد امیدواروں کی حمایت کا بھی دعویٰ ہے۔سینا کے 56 ایم ایل اے ہیں، جن میں سے 22 سورت کے ہوٹل میں چھپے ہوئے ہیں۔ اگر وزیر ایکناتھ شندے کی قیادت میں یہ ایم ایل اے مستعفی ہو جاتے ہیں تو سینا کی تعداد کم ہو کر 34 ہو جائے گی۔اس سے ایوان میں مہا وکاس اگھاڑی کی تعداد کم ہو کر 130 ہو جائے گی۔ 22 ایم ایل اے کے مستعفی ہونے سے ایوان میں اکثریت کا نیا نمبر 133 ہو جائے گا۔بی جے پی اب دعویٰ کر رہی ہے کہ اس کے پاس 135 ایم ایل اے ہیں، جو اکثریت کے نشان سے دو زیادہ ہیں۔ لیکن اگر سینا کے یہ 22 ایم ایل ایز تبدیل ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں انحراف مخالف قانون کے تحت استعفیٰ دینا ہوگا اور ضمنی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونا ہوگا۔

   بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کی حکومت کو بھی راجستھان اور مدھیہ پردیش کی طرح گرانے کی سازش ہو رہی ہے ،  انہوں نے کہا کہ شیو سینا وفاداروں کی پارٹی ہے۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ مسٹر راوت نے مزید کہا کہ انہوں نے سورت میں کچھ ایم ایل اے سے بات کی ہے۔ "ان میں سے کچھ واپس آنا چاہتے ہیں، لیکن انہیں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے،" انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ایز "وفادار شیو سینک" ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو یہ تمام ایم ایل اے MLAs پیر کی شام سات بجے چارٹرڈ فلائٹ سے سورت کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ یہاں، ایم ایل سی انتخابات میں مشکوک کراس ووٹنگ کے بعد، سی ایم ادھو ٹھاکرے نے آج دوپہر 12 بجے شیوسینا کے تمام ایم ایل ایز کی فوری میٹنگ بلائی ہے۔ تمام ممبران اسمبلی کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ میٹنگ میں موجود رہیں۔ ایم وی اے حلقہ کانگریس کے امیدوار چندرکانت ہنڈور کو ایم ایل سی الیکشن میں ہار گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا