English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی جی ذرا اپنے دوست عباس سے پوچھ لیجئے : اویسی کا پی ایم مودی پر طنز

share with us

نئی دہلی:20جون 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے نپور شرما کے خلاف اب تک کوئی قانونی کارروائی نہ کئے جانے پر وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے "بچپن کے دوست عباس" سے پوچھنا چاہئے کہ کیا معطل بی جے پی لیڈر نوپور شرما کا پیغمبر اسلام کے بارے میں تبصرہ قابل اعتراض ہے یا نہیں۔

اپنی والدہ ہیرا بین مودی کی 99ویں سالگرہ کے موقع پر لکھے گئے ایک بلاگ پوسٹ میں وزیر اعظم نے عباس کا تذکرہ کرتے ہوئے کئی باتیں شیئر کی تھی ۔

"میرے والد کا ایک قریبی دوست قریبی گاؤں میں رہتا تھا۔ ان کی بے وقت موت کے بعد میرے والد اپنے دوست کے بیٹے عباس کو ہمارے گھر لے آئے۔ اس نے ہمارے ساتھ رہ کر اپنی تعلیم مکمل کی۔ والدہ عباس کا اتنا ہی خیال رکھتی تھیں  جیسے وہ ہم سب بہن بھائیوں کا کرتی تھی۔ ہر سال عید پر وہ ان کے پسندیدہ پکوان تیار کرتی تھی،‘‘

مسٹر اویسی نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا، "وزیراعظم کو آٹھ سال بعد اپنے دوست کی یاد آئی۔ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آپ کا یہ دوست ہے، ہم وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ مسٹر عباس کو فون کریں -- اگر وہ واقعی میں ہیں تو -- اورانہیں اسدالدین اویسی اور علمائے کرام (مذہبی رہنماؤں) کی تقریریں سنائیں اور ان سے پوچھیں کہ کیا ہم جھوٹ بول رہے ہیں۔

"اگر آپ ایڈریس شیئر کرتے ہیں تو میں عباس کے پاس جاؤں گا۔ میں ان سے پوچھوں گا کہ نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کے بارے میں جو کہا وہ قابل اعتراض ہے یا نہیں۔ اور وہ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ اس نے بکواس باتیں کی ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا