English   /   Kannada   /   Nawayathi

۲۰۲۴ انتخابات سے قبل ہر دل میں اتریں گے : کانگریس رہنما سلمان خورشید

share with us

:14 مئی 2022(فکروخبر/ذرائع)راجستھان کے ادے پور میں تقریباً ۴۰۰؍ کانگریس لیڈران کی شرکت کے ساتھ سہ روزہ  چنتن شیور(احتسابی اجلاس) کا آج دوسرا دن ہے۔سماجی انصاف اور تفویض اختیارات گروپ کے سربراہ سلمان خورشید نے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ سلمان خورشید نے کہا کہ شیویر میں پہلی مرتبہ اے آئی سی سی کے چار محکموں کو اس پینل میں شامل کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ناموں سے سابقہ کو بہت جلد ہٹا دیا جائے۔ ہماری کوشش ہے کہ الیکشن سے پہلے ہر گھر اور دل تک پہنچ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم نے بہت سنجیدگی سے تجزیہ کیا ہے اور بہت اچھے آئیڈیاز آئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہماری باتوں پر یقین کریں، ہم جیت کے لیے خود کو وقف کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پینل میں 70 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا