English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیان واپی مسجد پر ہنگامہ جاری ، آلہ باد ہائی کورٹ میں سماعت

share with us

:10 مئی 2022(فکروخبر/ذرائع)وارانسی میں گیانواپی مسجد پر ہنگامہ جاری ہے اور الہ آباد ہائی کورٹ میں اس معاملہ کی سنوائی آج بھی جاری رہے گی اور اس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ گیانواپی مسجد میں سروے کے سلسلے میں کورٹ کمشنر پر سوال اٹھانے والی عرضی پر آج دوبارہ سماعت ہوگی۔ وارانسی کی ضلع عدالت میں ایک بار پھر آج دوپہر 2 بجے اس معاملے کی سماعت ہونے جا رہی ہے۔ اس سماعت میں کمشنر کو تبدیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جا ئے گا۔ مسلم فریق نے کورٹ کمشنر پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔

دوسری طرف گیانواپی مسجد سے متعلق دو معاملات کی سماعت بھی آج الہ آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی ہے۔ 8 اپریل کو وارانسی کی عدالت نے ASI کو گیانواپی کمپلیکس کی کھدائی کا حکم دیا تھا، جس پر ہائی کورٹ نے روک لگا دی تھی۔ مسلم فریقین کی اسی عرضی پر آج دوبارہ سماعت ہونی ہے۔

اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان کا کہنا ہے کہ گیانواپی مسجد کی حقیقت سامنے آنی چاہیے۔ فی الحال گیانواپی مسجد کے سروے کا کام تعطل کا شکار ہے۔ اب عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا، اس کے بعد ہی آگے کی کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب خبر ہے کہ غیر مسلم فریق نے چینل گیٹ کا تالا کھلوانے کے لئے ایک عرضی داخل کی ہے اور اس پر بھی آج سنوائی ممکن ہے۔ واضح رہے سی آر پی ایف نے مسجد کے چاروں طرف لوہے کی بیریکیڈنگ کی ہوئی ہے اور اس میں ایک چینل گیٹ لگا ہوا ہے جس پر تالا لگا ہے تاکہ کوئی اندر نہ جا سکے۔ غیر مسلم حضرات مسجد میں داخلہ کے لئے یہ چینل گیٹ کھلوانا چاہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا