English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلڈوزر کی کارروائی جاری ، آج یہاں پر چلا بلڈوزر

share with us

نئی دہلی:10 مئی 2022(فکروخبر/ذرائع) ایس ڈی ایم سی سنٹرل زون کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین راجپال نے بتایا کہ ایس ڈی ایم سی سینٹرل زون کے بلڈوزر کی کارروائی آج بھی جاری رہے گی۔ نیو فرینڈز کالونی میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لیے مہم چلائی۔ دوسری جانب تجاوزات ہٹانے کے لیے بلڈوزر منگل پوری پہنچ گئے ہیں۔

اس سے پہلے ایم سی ڈی کا بلڈوزر پیر کے روز شاہین باغ پہنچا تھا، جس کے بعد موقع پر کافی ہنگامہ ہوا۔ دوسری جانب دہلی پولیس نے عآپ ایم ایل اے امانت اللہ خان اور ان کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ امانت اللہ اور ان کے حامیوں پر شاہین باغ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی) نے امانت اللہ خان اور ان کے حامیوں کے خلاف شاہین باغ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت کی بنیاد پر امانت اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شکایت میں ایس ڈی ایم سی نے کہا کہ پیر کے روز شاہین باغ میں مرکزی سڑک پر تجاوزات کے خلاف مہم چلائی جانی تھی۔ اس کے لیے ان کا عملہ اور پولیس اہلکار وہاں تعینات تھے۔ امانت اللہ خان اور ان کے حامیوں نے ایس ڈی ایم سی کو وہاں سے تجاوزات ہٹانے کی اجازت نہیں دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا