English   /   Kannada   /   Nawayathi

اویسی نے مذہبی مقامات پر ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کرنے کا دیا مشورہ

share with us

:08 مئی 2022(فکروخبر/ذرائع)ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے تمام مذہبی مقامات بالخصوص مساجد اور درگاہوں میں ہائی ریزولیوشن کیمرے لگانے مشورہ دیا ہے تاکہ فسادیوں کی شناخت ہو سکے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مذہبی مقامات پر ہائی ریزولیوشن کیمرے لگانے کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی مذہبی جلوس یا شوبھ یاترا ان مذہبی مقامات سے نکلے تو اسے کیمرے میں قید کیا جا سکے، تاکہ فسادیوں کی شناخت ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق اویسی نے کہا کہ فرقہ وارانہ واقعات کے دوران مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ لوگ حقیقت کو جانیں۔ اس کے لیے یہ ممکن ہے کہ جب بھی کوئی مذہبی جلوس نکلے تو لوگ اس پروگرام کو لائیو دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی مقامات بالخصوص مساجد اور درگاہوں میں ہائی ریزولیوشن کیمرے لگائے جائیں اور جب بھی کوئی مذہبی جلوس ان جگہوں سے گزر رہا ہو تو اسے اپنی سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کریں تاکہ اسے براہ راست نشر کیا جا سکے۔

اس دوران جب ان سے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے دورہ تلنگانہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ایک ویڈیو کا حوالہ دیا جس میں راہل گاندھی سے یہ پوچھ رہے تھے کہ کیا تقریر کرنی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ تلنگانہ کے لوگوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں اور انہیں آپ کی حمایت کیوں کرنی چاہئے تو آپ ٹی آر ایس کو چیلنج کیسے دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا