English   /   Kannada   /   Nawayathi

حجاب تنازعہ : معاملہ کو سنسنی خیز مت بنائیے: سپریم کورٹ کا مخصوص تاریخ دینے سےانکار

share with us

نئی دہلی:24مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) سپریم کورٹ نے جمعرات کو کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت کے لیے کوئی مخصوص تاریخ دینے سے انکار کر دیا، جس میں کلاس رومز میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کی ہدایت دینے کے لیے دائر کی گئی تمام عرضیوں کو خارج کر دیا تھا۔

سینئر وکیل دیو دت کامت نے ایک عرضی گزار مسلم طالبہ کی طرف سے معاملہ کا تذکرہ کرتے ہوئے عرضی پر فوری فہرست کی درخواست کی۔ کامت نے اصرار کیا کہ امتحانات قریب آ رہے ہیں، لہذا عدالت اس معاملے پر فوری سماعت کرے۔

چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اس معاملہ کا امتحان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور معاملہ کو سنسنی خیز نہ بنائیں۔ دریں اثنا، کامت نے دلیل دی کہ لڑکیوں کو اسکولوں میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے اور ان کا ایک سال ضائع ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ 16 مارچ کو بھی سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اس عرضی پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم خواتین کا حجاب پہننا اسلامی عقیدے میں مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا