English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فسادات: عمر خالد کو ضمانت دینے سے عدالت کا انکار

share with us

نئی دہلی:24مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) عمر خالد کو دہلی کی عدالت سے جھٹکا لگا ہے۔ شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق کیس میں ان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی گئی ہے۔ دہلی کی کڑکڑڈومہ عدالت نے جے این یو کے سابق طلبا لیڈر عمر خالد کی ضمانت مسترد کر دی۔ عمر خالد کے خلاف فسادات کی سازش رچنے اور یو اے پی اے (انسداد غیر قانون سرگرمیوں) کے تحت مقدمہ درج ہے۔

عمر خالد کی درخواست ضمانت پر بدھ کے روز سماعت ہوئی اور فیصلہ جمعرات تک کے لئے محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ آج عدالت نے اس پر حکم سنا دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت اس درخواست کی سماعت کر رہے تھے۔ جرح کے دوارن دلائل پیش کرتے ہوئے ملزم عمر نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ کے پاس اس کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے کے ثبوت نہیں ہیں۔

فروری 2020 کے دہلی فسادات کے بعد عمر خالد اور کئی دیگر افراد کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہروں کے دوران تشدد برپا ہوا تھا اور ان فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا