English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگال کے گورنر کو ہٹایا جائے : ٹی ایم سی کا امت شاہ سے مطالبہ

share with us

:24مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)بیربھوم تشدد معاملے پر سیاسی گھمسان جاری ہے۔ اس درمیان ترنمول کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ایک نمائندہ وفد نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امت شاہ سے ملاقات کے بعد خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے ترنمول کانگریس لیڈر سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ گورنر آئینی نظام کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے پارلیمانی جمہوریت خطرے میں آ گئی ہے۔ اس لیے ہم نے وزیر داخلہ سے گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سدیپ بندوپادھیائے نے بتایا کہ بیربھوم تشدد کو لے کر مغربی بنگال حکومت کے ذریعہ تیزی سے اٹھائے گئے سخت اقدام کی جانکاری انھوں نے وزیر داخلہ کو دی۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی انھوں نے وزیر داخلہ کو دی۔

امت شاہ کے ذریعہ دیئے گئے جواب کے بارے میں بتاتے ہوئے سدیپ بندوپادھیائے نے دعویٰ کیا کہ وزیر داخلہ نے انھیں یقین دلایا کہ وہ اسے سیاسی اینگل سے نہیں دیکھ رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا