English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب مسلسل پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا وکاس کرے گی سرکار : راہل گاندھی

share with us

:22مارچ2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)5 ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے صرف 11 دن بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر مودی حکومت کو گھیرا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے لکھا، "گیس، ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں پر لگا ’لاک ڈاؤن‘ ہٹ گیا ہے۔ اب حکومت قیمتوں کا مسلسل 'وکاس' کرے گی۔" راہل گاندھی نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وبا کے بارے میں اگر وزیر اعظم سے پوچھیں گے تو وہ کہیں گے ’تھالی بجاؤ‘۔

خیال رہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں 50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹر پر کہا "ملک کے بیشتر حصوں میں 1000 روپے فی ایل پی جی سلنڈر کا 'ہدف' حاصل کرنے کے لئے وزیر اعظم مودی کو مبارکباد۔ اب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی روزانہ 'وکاس' ہوگا۔ مودی حکومت میں صرف فرقہ پرستی اور نفرت سستی ہے، اس کے علاوہ سب کچھ مہنگا ہے۔

اسی معاملہ پر کانگریس پارٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ’’کچھ تو رحم کرتی مودی سرکار۔ ابھی تو ریاستی حکومتیں تشکیل بھی نہیں دی گئی ہیں اور بی جے پی نے مہنگائی کے ساتھ گٹھ جوڑ کر لیا! یوپی میں امت شاہ نے کہا تھا کہ چناؤ جتاؤ اور ہولی پر مفت گیس سلنڈر پاؤ۔ مفت تو دیئے نہیں، بلکہ اور مہنگے سلنڈر کر دیئے ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا