English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبا : واپس لانے جارہی ائیرانڈیا کی پرواز واپس لوٹی

share with us

نئی دہلی:24فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے اعلان کے پیش نظر وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباء کو لینے کے لیے ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز کو یوکرین کی جانب سے شہری پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے بعد واپس بلالیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کے ایک اہلکار نے کہا کہ یوکرین کی پرواز AI1947 کو واپس بلا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں بالخصوص یوکرین سے طلباء کو واپس لانے کے لئے آج صبح تقریباً 7.30 بجے فلائٹ نے اڑان بھری تھی۔ ایئر انڈیا نے روس اور یوکرین کے درمیان فوجی تصادم کے تناظر میں ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے یوکرین کے لیے تین خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ دریں اثنا یوکرین انٹرنیشنل ایئر لائنز (یو آئی اے) کی ایک خصوصی پرواز 182 ہندوستانیوں کے ساتھ جمعرات کو یوکرین سے دہلی پہنچی۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی ہزار ہندوستانی طلباء اب بھی یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کی واپسی کا انتظار کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا