English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا حکومت توڑپائے گی طالبات کے حوصلے ! ۱۰ طالبات پر ایف آئی آر ، ۵۸ طالبات احتجاج کی پاداش میں معطل

share with us

بنگلورو:19فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کرناٹک کے شیوموگا کے ایک کالج کی کم از کم 58 مسلم طالبات کو حجاب پہن کر جماعت کے کمروں میں جانے کی اجازت نہ دئے جانے پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کے الزام میں ہفتہ کے روز معطل کر دیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام 58 طالبات شیرالاکوپا کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

وہیں ٹمکور میں  حجاب کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر طالبات کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ احتجاج کرنے والی دس طالبات کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

پرنسپل کے مطابق، کالج انتظامیہ، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے حجاب پہن کر کلاسز میں جانے کی ضد کرنے والی طالابت کو عدالت عالیہ کے عبوری حکم کے بارے میں سمجھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے ایک نہیں سنی اور حجاب پہننے پر بضد رہیں۔ لہذا انہیں عارضی طور پر کالج سے معطل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتعل طالبات کی کالج عہدیداران کے ساتھ بحث ہوئی، جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے مداخلت کی۔

بیلگاوی، یادگیر، بیلاری، چتردورگم اور شیاموگا ضلع میں بھی اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب حجاب پہنچ کر آئیں طالبات نے کلاسز میں جانے کی اجازت طلب کی۔ بیلگاوی کے وجے پیرا میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر تعطیل کا اعلان کیا ہے، وہی ہریہر میں ایس جے وی پی کالج کی طالبات نے حجاب معاملہ میں چل رہی سماعت کے دوران کوئی بھی مذہبی علامت نہیں پہننے کے فیصلے کے بعد کلاسز سے محروم ہونے کے خلاف کلاسز کا بائیکاٹ کر دیا۔

اس کے علاوہ بیلاری کے سرلا دیوی کالج میں حجاب پہن کر آئیں طالبات کو جب کلاسز سے باہر کر دیا گیا تو وہ کھیل کے میدان میں جمع ہو گئیں۔ انہوں نے پولیس سے بات کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں پریشان نہیں کرنے کی درخواست کی۔ ادھر، کوڈاگو میں حجاب پہن کر آئیں طالبات نے گیٹ کے سامنے تختیاں لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا