English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ میں بم بناتے ہوئے دھماکہ بی جے پی کارکن زخمی

share with us

کیرالاکے ضلع کوزی کوڈ کے وڈاکارا چیرنڈاتھور میں ایک بی جے پی کارکن کے گھر میں دھماکہ ہوا جس کے سبب وہ زخمی ہو گیا۔ 26 سالہ بی جے پی کارکن کو فی الحال کوزی کوڈ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے

واقعہ بدھ کی شام سات بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی معاملے کی تحقیقات کے لیے پولیس کا ایک دستہ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع سے پٹاخوں کی باقیات برآمد کی ہیں جس سے ابتدائی نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ حادثہ بم بنانے کے دوران پیش آیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ بدھ کی شام ہونے والے دھماکے میں اس کی دونوں ہتھیلیاں بری طرح زخمی ہوئیں اور انہیں یہاں کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اس شخص کی شناخت ہری پرساد عرف منی کے طور پر کی گئی ہے جو وٹاکارا کے قریب چیرنداتھور سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مبینہ طور پر سنگھ پریوار کا کارکن ہے پولیس نے بتایا کہ اس شخص کے خلاف دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سی پی آئی (ایم) کی کوزی کوڈ ضلعی قیادت نے الزام لگایا کہ ہری پرساد سنگھ پریوار تنظیموں کے سرگرم کارکن تھے۔ پارٹی نے بھگوا تنظیموں پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ وٹاکارہ علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جہاں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔سنگھ پریوار کی تنظیموں نے ان الزامات پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا