English   /   Kannada   /   Nawayathi

شادی کے گھرموت نے دی دستک ، ۱۳ خواتین کی موت

share with us

:17فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں بدھ کی دیر شام ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریب میں ہلدی رسم کے دوران کئی لڑکیاں اور خواتین کنویں میں گر گئیں، جن میں لڑکیوں سمیت 13 کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلدی کی تقریب کے دوران کنویں کی جالی پر بیٹھ کر خواتین پوجا کر رہی تھیں، اسی دوران جالی ٹوٹنے سے سب اس کنویں میں گر گئیں۔

حادثے کے بعد لوگوں نے سب کو کنویں سے نکالا اور ان کو ضلع اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے 13 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ نورنگیا اسکول ٹولہ کے رہنے والے پرمیشور کشواہا کی شادی کی تقریب میں ہلدی کی تقریب چل رہی تھی۔ اسی دوران رات 10 بجے کے قریب 50-60 خواتین اور لڑکیاں گاؤں کے بیچ میں بنے پرانے کنویں کے پاس کھڑی تھیں۔ کنواں لوہے کی جالی سے ڈھکا ہوا تھا جس پر کئی خواتین چڑھ گئے، اس دوران کنویں کے قریب کھڑی کئی خواتین اور بچیاں لوہے کی جالی ٹوٹنے سے کنویں میں گر گئیں اور پانی میں ڈوب گئیں۔ کشی نگر ضلع مجسٹریٹ ایس راجلنگم نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ اور راحت کا کام کریں اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کا مناسب علاج کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا