English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی فسادات معاملہ میں جانبدارای کے الزامات میں گھری دہلی پولس کے کام کی امت شاہ نے کی تعریف

share with us

:16فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ دہلی پولیس اگلے پانچ برسوں میں جانچ سے لے کر پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود سمیت ہر شعبے میں خامیوں کو دور کرنے کے ہدف کے ساتھ کام کرے اور آزادی کے 100 سال مکمل ہونے کےموقع پر دارالحکومت کی بہترین پولیس بننے کے لیے بھی روڈ میپ تیار کرے۔

امیت شاہ نے کہا کہ، ’’دہلی پولیس نے شمال۔مشرقی دہلی کے فسادات اور کورونا وبا کے دوران سخت محنت کی۔ دہلی پولیس نے جس طرح فسادات کے معاملات کی جانچ کی اور عدالت سے رجوع کیا، اس کے لیے میں دہلی پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں‘‘۔

انہوں نے بدھ کے روز یہاں دہلی پولیس کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے دارالحکومت کی پولیس ہونے کے ناطے دہلی پولیس کی ذمہ داری بہت بڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ذمہ داری پر کھرا اترنے اور دیگر ریاستوں کی پولیس کے لیے تحریک کا سرچشمہ بننے کے لیے اسے اگلے پانچ برسوں میں جانچ سے لے کرعوامی فلاح و بہبود اور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے شعبے میں موجود تمام خامیوں کو دور کرنا ہوگا۔'

امت شاہ نے کہا کہ اگلے 25 برسوں میں ملک آزادی کا صد سالہ جشن منائے گا اوردہلی پولیس کو دہلی پولیس کو اس وقت کے لئے اپنا روڈ میپ تیار کرنا ہوگا کہ اس وقت دارالحکومت میں پولیس نظام کو کس بلندی پر لے جانا ہے۔

شاہ نے کورونا وبا کے دوران دہلی پولیس کے خدمت کے جذبے اور کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے دیگر پولیس دستوں کو بھی تحریک ملی ہے۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کی خدمات اور مدد کرتے ہوئے کورونا کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے 79 پولیس اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیر داخلہ نے دہلی فسادات کی تحقیقات کے لیے دہلی پولیس کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس نے اپنے آٹھ دہائیوں کے سفر میں کامیابی کے ساتھ مختلف چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور امید ہے کہ وقت کے ساتھ بدلتے ہوئےآگے بھی اس طرح سے کامیابی سے کام کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس اہلکاروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے رہائش اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کے لیے 450 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبے چلا رہی ہے اور اس سے مستقبل میں پولیس اہلکاروں کے رہائشی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ مسٹرشاہ نے اس موقع پرخدمات اور بہادری کے لیے پولیس اہلکاروں کو مختلف پولیس تمغوں سے بھی نوازا۔ انہوں نے دہلی پولیس پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا جس میں دہلی پولیس کی مختلف خدمات کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ ملک ابھی آزادی کا امرت مہواتسو منا رہا ہے اور اگلے 25 برسوں کے دوران ہمیں ہندوستان کو دنیا کا بہترین ملک بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔ تمام ہم وطنوں کو ہندوستان کو مضبوط، خوشحال، تعلیم یافتہ اور صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر آنے کا عہد کرنا ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا