English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی اسمبلی انتخابات کے دوران مختارانصاری کو ملی ضمانت

share with us

:15فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)مئو ضلع کی ایم پی، ایم ایل اے کورٹ نے گینگسٹر ایکٹ کیس میں مختار انصاری کو ایک لاکھ روپیے کے مچلکے پر ضمانت دی۔

عدالت نے مختار کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ مختار کے کیس کی سماعت کے دوران ان کے قریبی دوست بھی موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی طویل عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مختار انصاری کو عدالت سے کسی معاملے میں ضمانت ملی ہے۔ مختار کو ضمانت ملنے کی خبر کے بعد مختار کے حامیوں میں خوشی کا ماحول ہے۔

واضح رہے کہ مختار انصاری گزشتہ 14 برس سے جیل میں بند ہیں۔ مختار انصاری کے خلاف کئی سنگین جرائم کے 40 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ لیکن پھر بھی مختار انصاری نے جیل میں رہ کر الیکشن جیتا ہے۔

اس سے قبل مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے جیل میں والد سے ملنے کے بعد ڈی ایم، ایس پی اور ایس او جی انچارج پر اپنے والد کو جان سے مارنے کی سازش جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا