English   /   Kannada   /   Nawayathi

مجھے کوئی اورکنٹرول کررہا ہے : این ایس اے اجیت ڈوال کے بنگلے میں گھسنے والے شخص کا دعوی

share with us

نئی دہلی:16فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول کے بنگلے پر کسی شخص نے گاڑی لے کر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم اس سے پہلے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا حفاظتی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ یہ شخص دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی تحویل میں ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ فی الحال یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ شخص غلطی سے گاڑی لے کر داخل ہوا تھا یا اس کے پیچھے کوئی سازش ہے!

اے بی پی نیوز کے مطابق دہلی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ’’ایک نامعلوم شخص نے این ایس اے اجیت ڈوول کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ اس شخص کو سیکورٹی فورسز نے روک کر حراست میں لے لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ شخص ذہنی طور پر صحتمند نہیں ہے اور کرائے کی کار چلا رہا تھا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے جسم میں ایک چپ نصب ہے اور اسے کوئی اور ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کر رہا ہے!

میڈیا میں اجیت ڈوول کو ہندوستان کا جیمز بانڈ کہا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ ماضی میں اس طرح کی خبریں موصول ہوئی تھیں کہ جیش محمد نے اجیت ڈوول کے گھر اور دفتر کی ریکی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف خود جیش کے دہشت گرد ہدایت اللہ نے کیا تھا، جسے جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا