English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندو قوم پرستی ہندوستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرسکتی ہے:اروندھتی رائے

share with us

ممبئی:15فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) قومی پسماندہ طبقات کمیشن کو کسی بھی قسم کی ذات کی تصدیق کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے بعد یہ اختیارات ریاستوں کو قانون کے ذریعے ضلع ذات کی تصدیق کمیٹیوں کو دیے گئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جسے اختیار ہی نہیں ہے وہ سمیر وانکھیڈے کو کلین چٹ دے رہے ہیں۔ ہم بہت جلد پریس کانفرنس کے ذریعے قومی پسماندہ طبقات کمیشن کے بارے میں موقف واضح کریں گے۔ یہ باتیں آج یہاں این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہی ہیں۔نواب ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ذات کی تصدیق کا اختیار متعلقہ ریاستوں کی ضلعی ذات تصدیق کمیٹیوں کو دے دیا گیا ہے۔اس معاملے میں حتمی فیصلہ لینے کا اختیار بھی ضلعی ذات تصدیق کمیٹیوں کو ہی ہے۔

جس قومی پسماندہ طبقات کمیشن کو اس ضمن میں اختیار ہی نہیں ہے وہ کلین چٹ دے رہے ہیں۔ قومی پسماندہ طبقات کمیشن اپنے عمل سے دیگر اداروں کے اختیارا ت پر قابض ہونا چاہتا ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ خبریں ہیں کہ قومی طبقات کمیشن نے میرے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ، لیکن جو حکم دیا گیا ہے اس میں میرانام نہیں ہے۔ آنے والے کچھ دنو ںمیں اس پورے معاملے پرقانونی مشورہ کے بعد کس بارے میں کیا کارروائی کرنی ہے ، اس کی تفصیلی معلومات پریس کانفرنس کے ذریعے دونگا اور قومی طبقات کمیشن کے بارے میں اپنا موقف واضح کرونگا۔کانگریس کا احتجاج کا فیصلہ غلط ہے:نواب ملک نے کہا کہ آج کانگریس کے ذریعے احتجاج کیا گیا ۔ کانگریس نے حزبِ مخالف لیڈر کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کرنے کا جو فیصلہ کیا وہ واضح طور پر غلط ہے۔اس طرح اپوزیشن لیڈر وں کے گھروں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس طرح کا قدم کسی بھی سیاسی پارٹی کو نہیں اٹھانا چاہئے۔ ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ یہ نیا طریقہ کارکنوں کے درمیان لڑائی کی صورت حال پیدا کرسکتا ہے۔ اس سے امن وامان کا بھی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ جمہوریت میں مخالفت کرنے کا اختیار ہونے کے باوجودبھی اس طرح سے امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنا قطعی مناسب نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا