English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہ بے حد شرمناک ، عمر عبداللہ نے کرناٹک میں کشمیری طلبا کی پروفائلنگ کی خبروں پر ظاہر کیا سخت ردعمل

share with us

سری نگر:15فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کرناٹک میں حکام ک طرف سے کشمیری طلبا کی مبینہ پروفائل بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کشمیری طلبا کی مبینہ پروفائلنگ کرنا شرم کی بات ہے۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا جو انہوں نے ‘دی نیوز منٹ‘ کی ایک رپورٹ کے رد عمل میں دیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کرناٹک میں کالج حکام سے کہا ہے کہ وہ ان میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کی پروفائل بنائیں اور ان کی ذاتی تفصیلات بشمول نام، فون نمبر، موجودہ اور مستقل پتہ پولیس کے سامنے پیش کریں، تاہم پولیس حکام نے ایسے کسی بھی حکمنامے کو جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔

عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’انتہائی شرم کی بات ہے کہ کرناٹک میں حکام کشمیری طلبا کی پروفائل بنا رہے ہیں گویا یہ طلبا غیر ملکی شہری ہیں‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا