English   /   Kannada   /   Nawayathi

لالو کو ملے گی راحت یا پھر بڑھیں گی مشکلیں،کل پانچ معاملوں میں کورٹ سنائے گا فیصلہ

share with us

رانچی: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے خلاف چارہ گھپلہ کے سب سے بڑے معاملے آر سی 47 اے/96 میں فیصلہ 15 فروری کو آئے گا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تمام ملزمان کو فیصلے کے دن عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔ لالو پرساد یادو عدالت میں پیش ہونے کے لیے اتوار کو ہی رانچی پہنچ چکے ہیں۔ وہیں پارٹی کے علاوہ لالو پرساد پارٹی کے علاوہ ‘مہاگٹھ بندھن’ سمیت دیگر لیڈروں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

لالو پرساد نے پیر کی صبح رانچی کے مورہ آبادی میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں دھوپ کا بھی لطف اٹھایا، وہیں صبح سب سے پہلے لالو پرساد سے ملنے والے ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر اور رکن اسمبی بندھو ترکی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ڈورنڈا ٹریژری سے 139.35 کروڑ روپےغیر قانونی طریقے سے نکالنے سے جڑا معاملہ ہے۔ معاملے میں شروع میں 170 ملزمان تھے جن میں سے 55 ملزمان کی موت ہوگئی ہے۔ دپیش چانڈک اور آر کے داس سمیت سات ملزمین کو سی بی آئی نے گواہ بنایا۔ سشیل جھا اور پی کے جیسوال نے فیصلے سے اقبال جرم کر لیا۔ معاملے میں چھ ملزمان مفرور ہیں۔

اس ہائی پروفائل معاملے میں لالو پرساد کے علاوہ سابق رکن پارلیمان جگدیش شرما، ڈاکٹر آر کے رانا، اس وقت کے پی اے سی صدر دھرو بھگت، اس وقت کے انیمل ہسبنڈری سکریٹری بیک جولیس، محکمہ انیمل ہسبنڈری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ایم پرساد سمیت 99 ملزمان کے خلاف 15 فروری کو فیصلہ آئے گا۔ معاملے کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے 575 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ وکیل دفاع کی جانب سے 25 گواہ پیش کیے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا