English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کا انتخابی منشور’ جھوٹ کا پلندہ‘اب جھانسے میں نہیں آئے گی عوام : بی ایس پی

share with us

:09فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)بہوجن سماج پارٹی جو اپنا انتخابی منشور جاری نہیں کرتی لیکن وہ دیگر پارٹیوں کے منشور پر اپنا رد عمل ضرور ظاہر کرتی ہے۔بہوجن سماج پارٹی نے منگل کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی منشور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

بی ایس پی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے کہا کہ بی جے پی کا انتخابی منشور ریاست کو برباد کرنے والے جھوٹے وعدوں کا پلندہ ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ایس پی کے منشور کی بھی تنقید کی اور کہا کہ ایس پی کا وعدہ اترپردیش میں جرائم کو بڑھاوا دینے کا وچن ہے۔بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور کا نام’لوک کلیان سنکلپ پتر۔2022اور ایس پی نے اپنے انتخابی منشور کا نام’وچن پتر‘دیا ہے۔

مسٹر مشرا نے کہا’سنکلپ پر سنکلپ لئے جارہے ہیں بی جے پی والے ریاست کو برباد کرنے کا سنکلپ، مذہب کی سیاست کرنے کا سنکلپ، نوجوانوں کوبے روزگار کرنے کا سنکلپ، آپس میں لڑانے کا سنکلپ، ہوا۔ہوائی و فرضی ترقی کے وعدوں کا سنکلپ، جھوٹے اشتہارات کا سنکلپ، اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔

ایس پی کے وچن پتر کے بارے میں مشرا نے کہا’یہ وچن پتر نہیں بول وچن پتر ہے۔ جس میں 134فسادات سے آگے کی فہرست بڑھانے کا وچن،مافیاوں کو شہہ دینے کا وچن، نظم ونسق کو منہدم کرنے کا وچن، غنڈہ گردی کو بڑھاوا دینے کا وچن، غریبوں و بے سہاروں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کا وچن، دوسرے کے کام کو اپنا بتانے کا وچن ہے۔

انہوں نے کہا’ جھوٹ اور فریب تو سماج وادی پارٹی کی روایت ہے۔ عوام انہیں پہلے ہی خارج کر چکی ہے۔ اب یہ کتنے بھی وعدےکرلے کوئی بھی ان کے چکر میں نہیں آئے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا