English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرالہ ہائی کورٹ نے میڈیا ون نیوز چینل کی عرضی خارج کردی

share with us

کوچی:08فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کیرالہ ہائی کورٹ نے منگل کو ملیالم نیوز چینل 'میڈیا ون' کے ٹیلی کاسٹ پر مرکزی حکومت کی جانب سے لگی پابندی کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس این ناگریش نے مرکزی حکومت کے 31 جنوری کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی 'مدھیم براڈکاسٹنگ لمیٹڈ' کی جانب سے داخل عرضی کو خارج کر دیا۔ 'مدھیم براڈکاسٹنگ لمیٹڈ' 'میڈیا ون' چینل چلاتا ہے۔

مرکز نے پیر کو سماعت کے دوران دلیل دی تھی کہ ایک بار ملنے والی سیکورٹی کلیئرنس ہمیشہ کے لیے جاری نہیں رہ سکتی۔ مرکزی حکومت نے پہلے عدالت کو بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر قومی سلامتی سے متعلق خدشات کے پیش نظر 'میڈیا ون' کو سیکورٹی کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ساتھ ہی چینل نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ کی منظوری صرف نئی اجازت/لائسنس کے وقت ضروری ہے، تجدید کے وقت ضروری نہیں ہے۔

چینل نے کہا تھا کہ 'اپ لنکنگ' اور 'ڈاؤن لنکنگ' رہنما خطوط کے مطابق، سیکیورٹی کلیئرنس صرف تازہ اجازت کے لیے درخواست دینے کے وقت درکار تھی نہ کہ لائسنس کی تجدید کے وقت۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چینل ون کو اپنے کاموں پر اس طرح کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

اس سے قبل 'میڈیا ون' اور ایک اور ملیالم نیوز چینل 'ایشیانیٹ' کو 2020 میں دہلی میں مبینہ فرقہ وارانہ تشدد کی 'کوریج' کی وجہ سے 48 گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا