English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹویٹر پر یوگی اور کیجروال کے درمیان لفظی جنگ

share with us

نئی دہلی:08فروری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی کے مسئلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں اروند کیجریوال پر نشانہ لگایا ہے۔ کیجریوال اور ان کی پارٹی نے اس پر احتجاج درج کرایا ہے اور وزیر اعظم کے دعوے کو فرضی قرار دیا ہے۔

اب اس مسئلہ پر یوپی کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے درمیان ٹوئٹر پر جنگ چھڑ گئی ہے۔ کیجریوال نے یوگی کو بے رحم اور ظالم حکمراں قرار دیا ہے، جبکہ یوگی نے کیجریوال پر مہاجر مزدوروں کو دانستہ طور پر دہلی سے باہر بھیجنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹ کیا، ’’وزیر اعظم کا یہ بیان سراسر جھوٹ ہے۔ ملک امید کرتا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا کے دور میں تکلیفوں کو برداشت کیا ہے، جن لوگوں نے اپنوں کو کھویا ہے، وزیر اعظم ان کے تئیں حساس ہوں گے۔ لوگوں کی تکلیف پر سیاست کرنا وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتا۔‘‘

خیال رہے کہ مہاراشٹرا اور دہلی کی اپوزیشن کے زیر اقتدار حکومتوں پر نشانہ لگاتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا، ’’پہلی لہر کے دوران کانگریس نے حدیں پار کر دیں۔ کانگریس نے ممبئی ریلوے اسٹیشن پر مہاجر مزدوروں کو ٹکٹ دیے اور کورونا پھیلایا۔ دہلی میں حکومت نے جیپ پر مائیک باندھا اور دہلی کی کچی بستیوں میں یہ کہتے ہوئے کہ ’بحران بڑا ہے، گاؤں کی طرف بھاگو، گھر جاؤ‘ انہیں دہلی سے جانے کے لیے بسیں فراہم کیں۔‘‘

وزیر اعظم کے بیان پر کیجریوال کے تبصرہ کے بعد سی ایم یوگی نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ’’اروند کیجریوال کا وزیر اعظم کے بارے میں آج کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔ اروند کیجریوال کو پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ گوسوامی تلسی داس جی نے ان کے جیسے لوگوں کے بارے میں صرف یہ کہا ہے کہ "جھوٹیئی لینا، جھوٹئی دینا۔ جھوٹئی بھوجن، جھوٹ چبینا۔‘‘

یوگی نے مزید لکھا، "سنو، کیجریوال! جب پوری انسانیت کورونا کے درد سے کراہ رہی تھی، اس وقت آپ نے یوپی کے کارکنوں کو دہلی چھوڑنے پر مجبور کیا۔ آپ کی حکومت نے یوپی سرحد پر چھوٹے بچوں اور خواتین کو بھی بے یارومددگار چھوڑنے جیسا غیر جمہوری اور غیر انسانی کام کیا، آپ کو انسان دشمن کہیں یا..‘‘

انہوں نے الزام لگایا، "بجلی-پانی کا کنکشن کاٹ دیا گیا اور سوئے ہوئے لوگوں کو اٹھا کر بسوں کے ذریعے یوپی سرحد پر بھیج دیا گیا۔ اعلان کیا گیا کہ بسیں آنند وہار کے لیے جا رہی ہیں، اس سے آگے یوپی-بہار کے لیے بسیں دستیاب ہوں گی۔ یوپی حکومت نے مہاجر مزدوروں کے لیے بسوں کا انتظام کیا اور انہیں بحفاظت واپس لایا گیا۔‘‘

بجلی پانی کا کنکشن کاٹ دیا گیا اور سوئے ہوئے لوگوں کو اٹھا کر بسوں کے ذریعے یوپی بارڈر پر بھیج دیا گیا۔ اعلان ہوا کہ آنند وہار کے لیے بسیں جا رہی ہیں، اس سے آگے یوپی-بہار کے لیے بسیں دستیاب ہوں گی۔

یوگی کے اس حملے پر کچھ دیر بعد اروند کیجریوال نے جوابی حملہ کیا۔ سی ایم کیجریوال نے لکھا، ’’سنو یوگی! آپ تو رہنے ہی دو۔ جس طرح یوپی کے لوگوں کی لاشیں دریا میں بہہ رہی تھیں، آپ ٹائمز میگزین میں اپنی جھوٹی تعریف کرنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر رہے تھے۔ آپ جیسا بے رحم اور ظالم حکمران میں نے نہیں دیکھا۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا