English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا عبداللہ اعظم کا پرچہ نامزدگی خارج ہو گیا ! کیا ہے حقیقت

share with us

:29جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اترپردیش کے ضلع رامپور میں سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اور رکن پارلیمان اعظم کے فرزند عبداللہ اعظم نے سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ سے اپنے دو پرچہ نامزدگی داخل کرنے اور نامزدگی خارج ہونے والی خبروں کی تردید بھی کی۔

رامپور کے سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار اور اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے اپنے دو پرچہ نامزدگی اور پرچہ خارج ہونے کی خبروں کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے پرچہ داخل کیا ہے، الیکشن افسر اس کی جانچ پڑتال کریں گے اور ہمیں مکمل یقین ہے کہ جب ہمارے دستاویزات میں کوئی خامی نہیں ہے تو ہماری نامزدگی ضرور قبول کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے دو پرچہ داخل کئے جانے سے متعلق کہا کہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے مخالفین کی جانب سے یہ کوششیں کی جا رہی ہیں کہ عبداللہ اعظم انتخابی میدان میں نا اتریں، اس لئے ہم نے پریکاشن کے طور پر دو پرچے داخل کئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے مرادآباد ڈویژن کے کمشنر آنجنئے کمار سنگھ، بی جے پی اور کانگریس پارٹی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہر طرح سے ہماری انتخابی مہم میں رخنہ پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے دیگر امیدواروں کے ساتھ دو دو سرکاریں ہیں اور ہمارے ساتھ سوائے رب کی طاقت کے کوئی نہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز عبداللہ اعظم نے اپنے دو پرچہ نامزدگی کے ساتھ ہی اپنی والدہ کا بھی ایک پرچہ داخل کیا ہے۔ اس سے متعلق میڈیا کے متعدد اداروں نے عبداللہ اعظم کے پرچہ نامزدگی رد ہونے کی بھی خبریں چلائی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج عبداللہ اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے ان خبروں کی تردید کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا