English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوکری کے لئے طلبا کا پرتشدد مظاہرہ ، مشتعل طلبا نے ٹرین میں لگادی آگ

share with us

:26جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)ریلوے کے امتحان میں دھاندلی کے الزام کو لے کر بہار کے گیا میں طلبا کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ جانکاری کے مطابق اس عمل میں بدھ کو ہزاروں کی تعداد میں گیا جنکشن پر پہنچے طلبا نے جم کر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشتعل طلبا نے پولیس پر پتھر برسانے کے بعد کئی جگہوں پر توڑ پھوڑ کی، ساتھ ہی ایک ٹرین کی بوگی میں بھی آگ لگا دی۔

اُدھر ضلع پولیس اور ریلوے پولیس نے کمان سںبھال لی ہے۔ دراصل مشتعل ہو چکے طلبا لگاتار ریلوے کے امتحان میں دھاندلی کا الزام لگا رہے ہیں۔ پولیس کے ذریعہ اشتعال انگیزی کو کنٹرول کرنے کے لیے آنسو گیس چھوڑے جا رہے ہیں، ساتھ ہی پولیس نے مشتعل طلبا کو منتشر کرنے کی کوشش کی ہے۔ فی الحال حالات کافی تشویشناک ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل منگل کو بھی آرہ، نوادا، موتیہاری، سیتامڑھی سمیت کئی شہروں میں طلبا کی اشتعال انگیزی دیکھنے کو ملی تھی۔

ہندوستانی ریل کے آر آر بی این ٹی پی سی ریزلٹ میں بے ضابطگی کا الزام لگا کر احتجاجی مظاہرہ کر رہے طلبا کی ناراضگی دیکھتے ہوئے وزارت ریل کے ذریعہ آگے کی این ٹی پی سی اور لیول 1 امتحان پر فی الحال روک لگانے کے ساتھ ہی طلبا کے لیے مثبت پیش قدمی کی گئی ہے۔ وزارت ریل نے طلبا سے ان کے مسائل کو جاننے کے ساتھ ان کے مشورے بھی مانگے ہیں۔ اس کے لیے باقاعدہ طلبا کے لیے ایک ای میل آئی ڈی جاری کی گئی ہے جس کے ذریعہ وہ اپنی بات ریلوے کی اعلیٰ اختیار یافتہ کمیٹی کے سامنے رکھ پائیں گ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا