English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھادیب بھٹاچاریہ کا پدم بھوشن لینے سے انکار

share with us

کولکاتا:26جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ملک کے کئی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پدم بھوشن کے لیے نامزد کیا گیا، جس میں مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھادیب بھٹاچاریہ کا بھی نام تھا۔ لیکن اس خبر کے عام ہونے کے بعد سابق وزیر اعلی مغربی بنگال بدھا دیب بھٹاچاریہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہاکہ" اس سلسلے میں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا گیا ہے، مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔ لیکن میں پدم بھوشن لینے سے انکار کرتا ہوں

واضح رہے کہ اس سے قبل مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی جیوتی باسو نے بھی بھارت رتن لینے سے انکار کر دیا تھا۔

سنہ 2022 میں جن شخصیات کو پدم ویبھوشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے ان میں بدھادیب بھٹاچاریہ کا بھی نام تھا۔ سماجی طور پر غیر معمولی خدمات کے لیے بدھادیب بھٹاچاریہ کو پدم بھوشن دیا گیا ہے۔ لیکن بدھادیب بھٹاچاریہ نے ایک بیان جاری کرکے پدم بھوشن لینے سے انکار کردیا ہے۔

بدھادیب بھٹاچاریہ کو پدم ویبھوشن کو دینے کی خبر پر سی پی آئی ایم کے رہنما کا ردعمل بہت سرد تھا۔ سی پی آئی ایم رہنما سوجن چکرورتی نے اس پر کہاکہ یہ ان کے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ کیوں اگر بنگال سے سیاسی میدان میں خدمات کے لیے کسی کو نامزد کیا گیا جاتا تو ایک سے دس تک بایاں محاذ کے ہی لوگ ہوں گے۔'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا