English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے اویسی نے جاری کی امیدواروں کی پانچویں فہرست ، جانیں کس کس کو ملی ٹکٹ

share with us

:25جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)یوپی اسمبلی انتخابات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے بڑے پیمانہ پر مہم چلائی جارہی ہے تاہم مجلسی امیدواروں کی پانچویں فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ پانچویں فہرست میں چھ امیدواروں کو پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا۔ قبل ازیں مجلس کی جانب سے 28 امیدواروں پر مشتمل 4 فہرست کو جاری کیا گیا تھا۔

اترپردیش انتخابات کےلیے مجلس کی پانچویں فہرست جاری

پیر کو مزید چھ امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔ اے آئی ایم آئی ایم پارٹی اب یوپی میں کل 28 امیدواروں کے ٹکٹ فائنل کر چکی ہے۔ پیر کو ریاستی دفتر سے جاری کی گئی پانچویں فہرست میں سہارنپور کی دیوبند سیٹ سے مولانا عمیر مدنی، سنبھل اسمبلی حلقہ سے مشیر ترین، سنبھل کے اسمولی اسمبلی حلقہ سے ایڈووکیٹ شکیل اشرفی، بجنور کے نگینہ سیٹ سے للیتا کماری، بجنور کے برہا پور سے محی الدین اور مرادآباد کے بیلاری اسمبلی حلقہ سے خالد زماں کو امیدوار بنایا گیا ہے

قبل ازیں اسدالدین اویسی نے اترپردیش انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ایک سو سیٹوں پر امیدواروں کو اتارنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ابھی تک 28 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا