English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم کے خلاف توہین آمیز ویڈیو اپلوڈ کرنے پرباپ بیٹے پر مقدمہ درج

share with us

:25جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)راجوری پولیس نے بی جے پی پارٹی کارکنان کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے بعد باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔بی جے پی کارکنان کے مطابق دونوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ویڈیو اپلوٹ کیا ہے۔
پولیس نے شکایات کو نوٹس میں لیتے ہوئے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے چنگس علاقے سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ باپ بیٹے نے فیس بک پر پی ایم مودی کا ایک ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا جو بی جے پی کے حامیوں کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین امیز ہے۔

بی جے پی کارکنان نے باپ اور بیٹے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی۔بی جے پی کے حامیوں نے الزام لگایا کہ ویڈیو میں وزیر اعظم کی توہین کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس تھانہ چنگس نے ایف آئی آر اندر سیکشن 500/505 /506/124Aکے تحت مقدمہ درج کرکے شوکت علی ولد سلام دین ساکن دیریاں کو حراست میں لے لیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا