English   /   Kannada   /   Nawayathi

مختار انصاری کو جیل میں زہر دے کر مارنے کی ہو رہی ہے سازش : عمر انصاری

share with us
mukhtar ansari

ریاست اترپردیش کے باندہ جیل میں قید مئو کے رکن اسمبلی مختار انصاری سے ان کے بیٹے عمر انصاری نے ملاقات کی۔ اس انہوں نے باندہ کے ڈی ایم، ایس پی اور ایس او جی انچارج پر مختار انصاری کو جان سے مارنے کی سازش کرنے جیسے کئی الزامات لگائے۔

مختار انصاری سے کورٹ کے حکم پر ملاقات کرنے پہنچنے عمر انصاری نے یہ بھی بتایا کہ مختار انصاری کی طبیعت بہتر نہیں ہے۔ انہیں بہتر علاج مہیا نہیں کرایا جا رہا ہے۔

وہیں مختار انصاری کے انتخاب لڑنے کے سوال پر عمر نے کہا کہ چار مرتبہ وہ جیل میں رہ کر انتخاب جیتے ہیں۔ اس مربتہ کس پارٹی سے انتخاب لڑیں گے، وقت آنے پر بتا دیا جائے گا۔ اس دوران مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے ضلع اور پولیس انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

عمر نے کہا کہ ان کے والد کی جیل میں قتل کرانے کی سازش خود ایس پی اور باندہ کے ڈی ایم کر رہے ہیں۔

عمر نے کہا کہ ان کے والد انڈر ولڈ ڈان داؤد ابراہیم کے مددگار مافیا برجیش سنگھ  کے خلاف مقدمے میں گواہ ہیں، اسی وجہ سے بی جے پی سرکار مختار انصاری کا قتل کرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی وقت ان کے والد پر جان لیوا حملہ ہو سکتا ہے یا کھانے میں زہر ملایا جا سکتا ہے۔

عمر انصاری نے اس کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جانے کی بات کہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا