English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا بحران میں ہندوستان نے دنیا کو دیا امیدوں کا تحفہ

share with us

نئی دہلی:18جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہنر اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہندوستان کی طاقت کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے پیر کو کہا کہ ہندوستان نے بحران کے وقت دنیا کو جمہوریت کے تئیں غیر متزلزل یقین، نئی ٹیکنالوجی اور ہنر کی شکل میں ’امید کا تحفہ‘ دیا ہے۔ مودی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کانفرنس میں ’عالمی معیشت کی صورتحال‘ پر خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے تبدیلی، مہنگائی، صحت اور کرپٹو کرنسی جیسے مسائل پر تمام ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہوئے کثیرالجہتی عالمی اداروں کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے لیے اصلاحات کیے جانے کی بھی اپیل کی۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان عالمی سپلائی چین کو قابل بھروسہ بنانے میں تعاون کے لیے پرعزم ہے جس میں اس وقت خلل پڑا ہے۔ انہوں نے طرز زندگی کو تبدیل کرنے اور ری سائیکلنگ پر مبنی معیشت بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا، ’ہندوستان جیسی مضبوط جمہوریت نے پوری دنیا کو ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے، ’ امید کا گلدستہ‘۔ اس گلدستے میں ہم ہندوستانیوں کا جمہوریت پر غیر متزلزل یقین ہے۔ اکیسویں صدی کو بااختیار بنانے والی ٹیکنالوجی، اس گلدستے میں ہے، ہم ہندوستانیوں کی سوچ، ہم ہندوستانیوں کا ہنر‘۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح ہندوستان ’ایک زمین، ایک صحت‘ کے فلسفے پر چلتے ہوئے کئی ممالک کو ضروری ادویات، ویکسین دے کر کروڑوں جانیں بچا رہا ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں دوائیوں کا تیسرا سب سے بڑا پیدا کرنے والا ملک ہے، اسے دنیا کی فارمیسی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا میں ریکارڈ سافٹ ویئر انجینئر بھیج رہا ہے۔ ہندوستان میں 50 لاکھ سے زیادہ سافٹ ویئر ڈویلپر کام کر رہے ہیں۔ آج ہندوستان میں دنیا مین تیسرے نمبر کے سب سے زیادہ یونیکارن ہیں۔ پچھلے 6 مہینوں میں 10 ہزار سے زیادہ اسٹارٹ اپ رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

مودی نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں ملک کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کے پاس دنیا کا سب سے بڑا، محفوظ اور کامیاب ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ صرف پچھلے مہینے تک، ہندوستان نے یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کے ذریعے 4.4 ارب لین دین کا مشاہدہ کیا ہے۔ آج ہندوستان حکومتی مداخلت کو کم کرتے ہوئے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دے رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا