English   /   Kannada   /   Nawayathi

کلب ہاؤس چیٹ ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے، دہلی خواتین کمیشن نے کی پولیس سے شکایت

share with us

نئی دہلی:18جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کر کلب ہاؤس چیٹ ایپ پر مسلم خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے والوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خواتین کمیشن کی طرف سے اس معاملہ میں از خود نوٹس لینے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دہلی پولیس کے سائبر سیل سے کہا گیا ہے کہ وہ ان لوگوں پر ایف آئی آر درج کرے جنہوں نے ’مسلم خواتین، ہندو لڑکیوں سے زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں‘ موضوع پر قابل اعتراض بحث میں حصہ لیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ پینل نے چیٹ پر از خود نوٹس لیا، جس میں شرکاء کو مسلم خواتین اور لڑکیون کو نشانہ بناتے ہوئے صاف طور پر قابل اعتراض اور توہین آمیز کمنٹ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو ملزمان کو گرفتار کر کے پانچ دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدیات دی ہے۔

چیٹ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال نے کہا کہ ’’مجھے کسی نے ٹوئٹر پر ٹیگ کر کلب ہاؤس ایپ پر ہونے والی تفصیلی نازیبا آڈیو بات چیت کے بارے میں بتایا، جس میں مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف نفرت انگیز اور قابل اعتراض تبصرے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ملک میں اس طرح کے واقعات لگاتار رونما ہو رہے ہیں۔ قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جانی ضروری ہے۔ لہذا میں نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کر کے معاملہ میں فوری ایف آئی درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا