English   /   Kannada   /   Nawayathi

بورڈ کے دفتر سے اور جنرل سکریٹری کی طرف سے جو بیان جاری ہو صرف اسی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا بیان تصور کیا جائے : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

share with us


مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا بیان

 

نئی دہلی:17جنوری2021(فکروخبرنیوز/پریس ریلیز)حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بورڈ کی طرف سے فی الحال کسی شخص کو بورڈ کا ترجمان مقرر نہیں کیا گیا ہے؛ اس لئے بورڈ کے کسی بھی رکن کا کوئی بیان آئے تو اس کو اس کا شخصی بیان تصور کیا جائے، بورڈ کی طرف اس کومنسوب نہ کیا جائے، جو بیان جنرل سکریٹری صاحب کی طرف سے بورڈ کے دفتر سے جاری ہو، اسی کو بورڈ کا بیان تصور کیا جائے، اس بات کو بھی ضرور پیش نظر رکھا جائے کہ بورڈ نہ سیاست میں حصہ لیتاہے اور نہ الیکشن کے بارے میں، یا کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی تائید یا مخالفت میں کوئی بیان دیتا ہے، مولانا رحمانی نے اخبارات اور میڈیا کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو پیش نظر رکھیں اور بلا تحقیق کسی بیان کو بورڈ کی طرف منسوب کرنے سے احتیاط کریں، بورڈ مسلمانوں کی ایک مذہبی تنظیم ہے اور حسب ضرورت مسلم پرسنل لا کے دائرہ میں آنے والے مسائل ہی پر بہ وقت ضرورت اظہار خیال کرتا ہے، اسی طرح ملک سے باہر پیش آنے والے مسائل و واقعات بھی بورڈ کا موضوع نہیں ہیں، اور ان کے بارے میں اظہار خیال سے بھی مکمل احتیاط برتی جاتی ہے۔


                            جاری کردہ

                            ڈاکٹر محمد وقارالدین لطیفی
                            آفس سکریٹری

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا