English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی کے سی ایم یوگی ادتیاناتھ کا متنازع بیان ، کہا الیکشن ۲۰ بمقابلہ ۸۰ کے درمیان

share with us

:10جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)اسمبلی انتخابات سے پہلے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ انتخاب '80 بمقابلہ 20' کا ہوگا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ بتائے گئے اعداد و شمار تقریباً اتر پردیش میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے تناسب سے میل کھاتے ہیں جہاں اگلے ماہ سے اسمبلی انتخابات شروع ہونے والے ہیں۔ 

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک پروگرام میں یوگی آدتیہ ناتھ سے برہمن ووٹوں سے متعلق سوال پوچھا گیا تو اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'الیکشن بہت آگے جا چکا ہے اب یہ الیکشن 80 بمقابلہ 20 فیصد کا ہے۔

اس کے بعد پروگرام کے میزبان نے کہا کہ اویسی نے کہا ہے کہ وہ 19 فیصد ہیں تو یوگی آدتیہ ناتھ نے میزبان کے سوال کا مختصر جواب دیا۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ 'لڑائی اب 80 اور 20 کی ہے جو گڈ گورننس اور ترقی کی حمایت کرتے ہیں وہ 80 فیصد بی جے پی کے ساتھ ہیں اور جو کسان مخالف، ترقی مخالف، غنڈوں، مافیا کی حمایت کرتے ہیں وہ 20 فیصدی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا