English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوریہ نمسکار منصوبہ پر مسلم پرسنل لابورڈ کے بیان پر ہندتواتنظیم نے جتایا اعتراض ، بڑی بات کہہ ڈالی

share with us
muslim personal law

:05جنوری2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)سوریہ نمسکار معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے اور کئی پارٹیوں کی کوشش ہے کہ اس کو اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں مدا بنائیں تاکہ انتخابات میں بنیادی مدوں پر بات نہ ہو سکے۔اب وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے مسلم پرسنل لا ءبورڈ کے مسلم بچوں کو سوریہ نمسکار کے پروگراموں میں حصہ نہ لینے سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا بیان علاحدگی پسندی اور حکومت کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے ارادے سے دیا گیا ہے۔

وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلم سماج کو ترقی کے دھارے سے کاٹ کر دور ِتاریک کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ سوریہ نمسکار ایک ایسی ورزش ہے جس سے پورے جسم کی نشوونما ہوتی ہے لیکن سوریہ نمسکار کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ وہ علاحدگی پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے کر تباہی کے راستے کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نے پہلے بھی تین طلاق کیس پر سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے خواتین کے خلاف انتہائی توہین آمیز زبان کا استعمال کیا تھا۔

مسٹر جین نے مسلم سماج سے اپیل کی کہ وہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی باتوں میں نہ آکر ترقی کی راہ کا انتخاب کریں اور انھیں یہ احساس دلائیں کہ وہ مسلم برادری کی نمائندگی نہیں کرتے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا