English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کا قہر : اسکول کالجز،سینیماہال،جم،پارک بند

share with us
corona virus

چنڈی گڑھ:02جنوری2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ہریانہ حکومت نے کورونا وائر وبا کے قہرکی روک تھام کے لئے سنیچر کو پانچ اضلاع میں سنیما ہال، تھیئٹر، اسکول، کالج او رجم بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومتی احکامات میں گرو گرام، فرید آباد، امبالہ، پنچکولہ اور سونی پت میں سنیما ہال، تھیٹر، اسکول، کالج اور جم بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو ہی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے ٹیکے کی دونوں خوراکیں لگوانے والے لوگوں کو ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ حکومت نے ریاست میں ’وبا الرٹ، محفوظ ہریانہ‘ میں 12 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ ہریانہ کے گڑگاؤں اور فرید آباد میں کورونا کے معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان اضلاع میں اسکول اور کالج بند کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ بازار بھی شام 5 بجے تک ہی کھل سکیں گے۔ بار اور ریستوراں بھی صرف 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ ہی خدمات فراہم کر سکیں گے۔

حکومتی احکامات کے مطابق سوئمنگ پول اب صرف کھلاڑیوں اور تربیت حاصل کرنے والے افراد کے لئے ہی کھلیں گے۔ اس کے علاوہ تفریحی پارکوں میں بھی لوگوں کو داخلہ نہیں ملے گا۔

آخری رسومات اور شادی کی تقریب میں بالترتیب 50 اور 100 سے زیادہ لوگ حصہ نہیں لے سکتے، انہیں بھی کورونا پروٹوکول پر کی پاسداری کرنا ہوگی۔ ریاست میں 'نو ماسک نو سروس' پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ماسک نہ پہننے اور سماجی دوری وغیرہ پر عمل نہ کرنے پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر کوئی ادارہ ان قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا