English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ کمیٹی نے پیگاسس کا نشانہ بننے کا شبہ ظاہر کرنےوالوں سے مانگی تفصیلات

share with us
pegasus spyware

نئی دہلی:02جنوری2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) پیگاسس جاسوسی معاملہ کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی تکنیکی کمیٹی نے ان لوگوں سے تفصیلات طلب کی ہیں، جنہیں شبہ ہے کہ ان کے فون کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ کمیٹی نے ایک عوامی نوٹس کے ذریعے کہا ہے کہ ایسے لوگ 7 جنوری تک رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ وہ فون کی جانچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

نیوز پورٹل ’دی وائر‘ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 142 سے زیادہ لوگوں کو اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی سیکورٹی لیب کی جانب سے کچھ سیل فون کی فارینزک جانچ میں سیکورٹی میں نقب زنی کی تصدیق ہوئی تھی۔

جن لوگوں کی مبینہ طور پر جاسوسی ہوئی تھی، اس فہرست میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور، دو موجودہ مرکزی وزرا، ایک سابق چیف الیکشن کمشنر، سپریم کورٹ کے دو رجسٹرار، ایک سابق جج کا پرانا نمبر، ایک سابق اٹارنی جنرل کے قریبی معاون اور 40 صحافی شامل ہیں۔

اس معاملہ پر پارلیمنٹ میں حکومت کی جانب سے بیان دیا گیا تھا۔ تاہم کسی بھی ایوان میں اس پر بحث نہیں ہوئی اور اس پر حزب اختلاف نے اس پر کافی ہنگامہ بھی کیا تھا۔ اکتوبر کے مہینے میں سپریم کورٹ نے اس معاملہ پر کئی عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے تین رکنی خصوصی کمیٹی کے تشکیل کا حکم دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا