English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں کشمیر : گپکار ڈیکلریشن سے وابستہ سبھی لیڈران گھروں میں نظر بند !

share with us
umar abdullah

سری نگر:یکم جنوری2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدا ﷲ نے بتایا کہ ”پی اے جی ڈی“کے پُر امن احتجاج پر انتظامیہ نے قدغن لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کے پہلے ہی دن پولیس نے غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بند کیا۔ اُن کے مطابق انتظامیہ عام جمہوری سرگرمیوں سے خوفزدہ ہے۔

عمرنے بتایا کہ احتجاج کو روکنے کے لئے گیٹ کے سامنے پولیس نے ہفتے کی صبح کو گاڑیاں کھڑی کی ہیں۔ نائب صدر کا کہنا ہے کہ بعض چیزیں کھبی تبدیل نہیں ہوتیں۔ ”پی اے جی ڈی “کے ترجمان نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گپکار ڈیکلریشن سے وابستہ سبھی لیڈران کو گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداﷲ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور ایم وائی تاریگامی کو ہفتے کی صبح کو گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اُن کے مطابق گپکار ڈیکلریشن سے وابستہ سبھی لیڈران کو غیر جمہوری اور غیر قانونی طریقے سے گھروں میں نظر بند کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا