English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلینڈر کی قیمت میں ۱۰۲ کی کمی لیکن عوام کو نہیں ملےگاکوئی فائدہ

share with us

:یکم جنوری2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع)نئے سال کے پہلے دن گیس سلنڈر کی قیمت میں 102.50 روپے کمی کی خبر سے لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیکن یہ خوشی سبھی کے لیے نہیں ہے کیونکہ صرف کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

نئے سال کے پہلے دن ملک کی سرکاری آئل کمپنی نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 102.50 روپے کی تخفیف کا اعلان کر کے گھریلو گیس سلنڈر استعمال کرنے والوں میں ایک امید ضرور پیدا کر دی ہے کہ آنے والے دنوں میں کچھ راحت مل سکتی ہے۔ فی الحال 19 کلوگرام والے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں یہ کمی ہوئی ہے۔ اس کمی کے بعد یکم جنوری 2022 سے دہلی میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 1998.50 روپے، کولکاتا میں 2076 روپے، ممبئی میں 1948.50 روپے، اور چنئی میں 2131 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے دہلی میں 14.2 کلوگرام کا بغیر سبسیڈی والا گیس سلنڈر 899.50 روپے، کولکاتا میں 926 روپے، ممبئی میں 899.50 روپے اور چنئی میں 915.50 روپے میں ملے گا۔ گزشتہ نومبر ماہ میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا اور اس کے بعد کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو گیس سلنڈر کی نئی قیمت کا اعلان ہوتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا