English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹووہیلر کے لئے ۲۵ روپئے فی لیٹر پٹرول کے دام کرنے کا جھارکھنڈ سرکار کااعلان

share with us

:30 دسمبر2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول  و ڈیزل کے دام میں ہوش ربا اضافہ سے راحت دیتے ہوئے جھارکھنڈ حکومت نے اپنے یہاں پیٹرول کے دام یکمشت  ۲۵؍ روپے کم کرنے کا  اعلان کیا ہے لیکن یہ دام صرف ٹو وہیلرس کے لئے کم کئے جارہے ہیں جو اگلے ماہ ۲۶؍ جنوری سے نافذ ہو ں گے۔ اس سلسلے میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے  ٹویٹ کیا کہ’’ بڑھتی مہنگائی  سے راحت دینے کے لئے ہم نے دو پہیہ گاڑیوں کے لئے پیٹرول کے دام یکمشت ۲۵؍ روپے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دام ۲۶؍ جنوری سے نافذ ہو ں گے ۔ امید ہے کہ اس سے ٹو وہیلر والوں کو بڑی راحت ملے گی۔‘‘ واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں اس وقت پیٹرول کے دام ۹۸؍ روپے سے زائد ہیں  اور اگر ان میں ۲۵؍ روپے کم کئے جاتے ہیں تو یہ سیدھے ۷۳؍ روپے پہنچ جائیں گے ۔
  جھارکھنڈ میں ٹووہیلر گاڑیوں کی بڑی تعداد ہے اور حکومت کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سرکار کو ان سے سب سے زیادہ روڈ ٹیکس بھی وصول ہو تا ہے کیوں کہ ہر سال یہاں ہزاروں ٹو وہیلرس فروخت ہوتے ہیں۔ ایسے میں انہیں راحت پہنچانے کے لئےسرکار نے یہ قدم اٹھایا ہے۔سورین کے بڑے اعلان کے بعد ریاست کے ویسے غریب لوگوں کو فائدہ ملے گا، جو راشن کارڈ ہولڈر ہیں ۔ ویسے راشن کارڈ ہولڈر جن کے پاس بائک یا اسکوٹی ہے لیکن وہ  پیٹرول  کے دام ضرورت سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پیٹرول نہیں بھرا پارہے ہیں انہیں ۲۵؍ روپے فی لیٹر کی چھوٹ ملے گی ۔ ایک غریب کنبہ کو ہر ماہ ۱۰؍ لیٹر  پیٹرول لینے میں چھوٹ دی جائے گی  اور اس کام کے لئے  ۲۵۰؍روپے ماہانہ ہر غریب کنبہ کے بینک کھاتے میں رقم ٹرانسفر کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انہیں پیٹرول پمپ سے بھی راحت دینے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ان کے لئے خصوصی کریڈٹ کارڈ بھی وضع کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا