English   /   Kannada   /   Nawayathi

افسپا ہٹانے کی مانگ میں شدت کے درمیان ناگالینڈ میں افسپا قانون میں چھ ماہ کی توسیع

share with us

نئی دہلی:30 دسمبر2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ناگالینڈ میں شدید احتجاج کے درمیان متنازعہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) میں چھ ماہ کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔ افسپا قانون سیکورٹی فورسز کو آپریشن کرنے اور بغیر پیشگی وارنٹ کے کسی کو گرفتار کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اگر وہ کسی کو گولی مار دیتے ہیں تو اس صورت حال میں سکویرٹی فورسز کو طاقت کے استعمال کا اختیار بھی فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ ناگالینڈ کے مون ضلع میں 4 دسمبر کو ملی ٹینت مخالف آپریشن کے دوران 14 شہریوں کی ہلاکت کے بعد افسپا قانون کو واپس لینے کا پور زور مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ ناگالینڈ کے کئی اضلاع میں افسپا کو واپس لینے کے لیے احتجاج بھی کیا گیا۔

 

مون ضلع میں شہریوں کی ہلاکت کے بعد واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جو اب اس واقعہ میں شامل جوانوں کے بیان درج کرے گی۔ اس کے لئے فوج نے منظوری دے دی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایس آئی ٹی اس ہفتہ تمام جوانوں سے بات کر لے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا