English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کے بعد ملک کے ڈاکٹروں کی تحریک جاری

share with us

نئی دہلی:30 دسمبر2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) نیٹ پی جی کاؤنسلنگ میں ہو رہی تاخیر کے خلاف احتجاج کر رہے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ فیڈریشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (فورڈا) کے بینر تلے ہو رہے اس احتجاج کو اس وقت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جب تک دہلی پولیس کی جانب سے پیر کے روز پیش آنے والے واقعہ پر معافی نہیں مانگ لی جاتی۔

فورڈا نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج تحریک کو 13 دن مکمل ہو چکے ہیں اور تاحال نیٹ پی جی کاؤنسلنگ میں تیزی لانے اور ڈاکٹروں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کے ہمارے مطالبات قبول نہیں کئے گئے ہیں، لہذا ہم نے اپنی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثنا، بدھ کے روز سپریم کورٹ میں ایک عرضی بھی دائر کی گئی ہے جس میں نیٹ پی جی میں داخلہ کے حوالہ سے ای ڈبلیو ایس (اقتصادی طور پر کمزور طبقات) سے وابستہ معاملہ میں سماعت کو آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ فورڈا کے نمائندگان اور وزارت صحت کے عہدیداران نے منگل کے روز ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا بھی موجود تھے، تاہم اس میٹنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور معاملہ حل نہیں ہو سکا۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) بھی وزیر اعظم مودی کے نام مکتوب ارسال کرتے ہوئے اس معاملہ کو حل کرنے کی اپیل کر چکی ہے۔ اس مکتوب میں کہا گیا تھا کہ نیٹ پی جی کا امتحان جنوری 2021 کو ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے ستمبر میں کرایا گیا اور کاؤنسلنگ ابھی تک نہیں کرائی جا سکی۔ تاہم کاؤنسلنگ میں تاخیر اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں ملک بھر میں 45 ہزار ڈاکٹروں کی کمی واقع ہو گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا