English   /   Kannada   /   Nawayathi

گاندھی اور اسلام کے خلاف بیان دینے والےکالی چرن کی گرفتاری سے بی جے پی ناراض کیوں ؟

share with us

بھوپال:30 دسمبر2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع)مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے چھتیس گڑھ پولیس کے ذریعہ ملزم کالی چرن کی کھجوراہو سے گرفتاری کے طریقے پر آج اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس حکومت کو ’انٹر اسٹیٹ پروٹوکول‘ کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئے تھی۔ نروتم مشرا نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مہاراج کالی چرن کو گرفتار کرنے کے طریقے پر انہیں سخت اعتراض ہے۔ وہاں کی حکومت نے انٹر اسٹیٹ پروٹوکول پر عمل نہیں کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے مدھیہ پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی ہے کہ وہ چھتیس گڑھ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سے فوراً بات چیت کرکے اعتراض کا اظہار کریں اور اپنی مخالفت درج کرائیں۔ بغیر اطلاع کے گرفتار کرنا قابل اعتراض ہے۔ وفاقی حدود اس کی اجازت نہیں دیتی، انہیں اطلاع کرنی چاہیے تھی۔ اگر چھتیس گڑھ حکومت چاہتی تو نوٹس دے کر اسے (کالی چرن) بلوا سکتی تھی۔ اس معاملہ پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بھی طنز کیا ہے۔

وہیں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے پولیس کی کارروائی کو درست قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انصاف میں اتنی تاخیر نہیں ہونی چاہیے کہ ناانصافی محسوس ہونے لگے۔ کارروائی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ بگھیل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا ’’چھتیس گڑھ پولیس نے کالی چرن مہاراج کے اہل خانہ اور وکیل کو ان کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ اسے 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا