English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی حکومت نے اب اکبر آلہ بادی کا نام بھی کردیا تبدیل !

share with us

نئی دہلی:29 دسمبر2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) اتر پردیش حکومت کے ایک ادارے نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ اس کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا تھا، جب سوشل میڈیا صارفین نے نشان زد کیا کہ اس نے مشہور شاعر اکبر الہ آبادی کو ’’اکبر پریاگ راجی‘‘ لکھا ہے۔

اکبر الہ آبادی کا نام آج صبح بحال کیا گیا۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اترپردیش کی یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’شہر کیا، شاعر کیا، اترپردیش میں وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سب کے نام بدل رہے ہیں۔

 

انیسویں صدی کے ایک شاعر سید اکبر حسین نے قلمی نام اکبر الہ آبادی کا استعمال کیا، کیوں کہ وہ اتر پردیش کے شہر الہ آباد کے قریب ایک قصبے میں پیدا ہوئے تھے۔ اتر پردیش حکومت نے اکتوبر 2018 میں الہ آباد شہر کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج کر دیا تھا۔

منگل کے روز کئی سوشل میڈیا صارفین نے اتر پردیش ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر ایک صفحہ کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں ان کے اور دو دیگر شاعروں، تیغ الہ آبادی اور رشید الہ آبادی کے قلمی ناموں کو ’’پراگ راجی‘‘ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

یہ نام اتر پردیش ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر ’’پریاگ راج کے بارے میں‘‘ سیکشن کے تحت ظاہر ہوئے، جو ریاستی حکومت کے ماتحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما ریتا بہوگنا جوشی نے کہا کہ یہ ایک انسانی غلطی ہو سکتی ہے ’’کیوں کہ کوئی شخص کسی شخص کا قلمی نام اس طرح تبدیل نہیں کر سکتا۔‘‘ جوشی الہ آباد یونیورسٹی میں تاریخ کی پروفیسر ہیں۔

بدھ کو کمیشن کے چیئرپرسن ایشور چرن وشوکرما نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس معاملے پر پریاگ راج پولس کے سائبر سیل میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

وشوکرما نے کہا ’’اس میں واضح طور پر کچھ شرپسندوں کا ہاتھ تھا جو الہ آباد کے نام کی تبدیلی پر اپنی واضح ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا