English   /   Kannada   /   Nawayathi

حیدرپورہ انکاونٹر معاملہ میں سیکیورٹی فورسز کو کلین چٹ ، محبوبہ مفتی نے کہا جھوٹی کارروائی پر پردہ ڈالنے کا ڈرامہ

share with us

:29 دسمبر2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع)پیپلز ڈیموکریٹک (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حیدر پورہ مبینہ تصادم کے حوالے سے ایس آئی ٹی کی تیارہ کردہ رپورٹ میں مسلح افواج کو کلین چٹ دینا حیران کن نہیں ہے۔

پی ڈی پی صدر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ’جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے مسلح افواج کو بری الذمہ قرار دینا حیران کن نہیں’’انہوں نے کہا کہ یہ ایک جھوٹی کارروائی پر پردہ ڈالنے اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث مجرموں کو بری کرنے کے لئے ایک ڈرامہ تھا‘‘۔

محبوبہ مفتی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’جب وہ خود جج اور سزا دینے والے ہوں تو انصاف کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روزجموں و کشمیر پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا کہ متنازع حیدرپورہ انکاؤنٹرHyderpora Encounter میں عمارت کے مالک محمد الطاف بٹ کو ایک غیر ملکی عسکریت پسند نے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا۔ ایس آئی ٹی کی تفتیش SIT Report on Hyderpora Encounter کے مطابق محمد عامر ماگرے عسکریت پسند تھا۔

پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) Police Control Room Srinagar میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر سوجیت کمار سنگھ DIG Sujit Kumar on Hyderpora Encounter نے کہا کہ 'سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ عمارت کے مالک بٹ کو غیر ملکی عسکریت پسند نے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا، جو کہ بعد میں کراس فائرنگ کے دوران ہلاک ہو گئے۔

سوجیت کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ 'سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹر مدثر گل Dr Muddasir Gul غیر ملکی عسکریت پسند کے ساتھ سری نگر شہر میں اپنی گاڑی میں سفر کرتے تھے۔ دیگر شواہد سے پتہ چلا کہ عامر ماگرے نے جمالتا سری نگر حملے کے دوران غیر ملکی عسکریت پسند کا ساتھ دیا تھا۔عامر اکثر بانڈی پورہ اور گریز کا سفر کرتے تھے۔ ابھی بھی تفتیش جاری ہے،'

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا