English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب ہوا یہ ملک

share with us


 

قاہرہ: 13/ڈسمبر2021(فکروخبر/ذرائع)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کو سال 2022 کے لیے مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب کرلیا گیا، مصری حکام کا کہنا ہے کہ قاہرہ کا انتخاب، تخلیقی اور فکر و فن کے مرکز کی عکاسی کرتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے قاہرہ کو سال 2022 میں مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مصر کی وزیر ثقافت انس عبدالدائم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مختلف ثقافتوں کی آپس میں ملاقات کی جگہ کے لیے قاہرہ کا انتخاب، تخلیقی اور فکر و فن کے مرکز کی عکاسی کرتا ہے۔

مصری وزیر ثقافت نے اسلامی ممالک کے دارالحکومتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی کوششوں کی تعریف بھی کی ہے۔

 

ARY News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا