English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کے نئے ویرینٹ سے ہندوستان میں بھی خوف ، ریاستیں اٹھا رہی ہیں سخت قدم

share with us

 

:26نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کئی ممالک میں پائے جانے کے بعد ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی حکومتیں متحرک ہو گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں مہاراشٹر، کرناٹک اور اتراکھنڈ وغیرہ ریاستوں کی جانب سے اختیاطی اقدامات لئے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں نئے ویرینٹ کو پہنچنے سے روکنے کے لئے ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے آنے والے ہر شخص کو ممبئی پہنچنے پر قرنطینہ میں رہنا ہوگا اور نمونے جانچ کے لئے بھیجے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ کرناٹک بسوراج بومئی نے کہا، ’’کیرالہ اور دھارواڑ اور بنگلورو کے کالج میں بڑی تعداد میں کورونا کے کیسز کی تصدیق ہونے کے پیش نظر میں نے صحت اور آفت انتظام سے وابستہ افسران کی میٹنگ طلب کی ہے۔‘‘

ادھر، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور ہیلتھ سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کے پیش نظر عوامی مقامات پر کورونا پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور اسپتال میں ضروری انتظامات کئے جائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا